سیاسیات

9 مئی کا واقعہ اسمبلیوں سے استعفے کی ہماری غلط پالیسی کی وجہ سے ہوا٬ مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اپریل 2022 میں پی ٹی آئی اراکین کا مشترکہ طور پر اسمبلیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے فیصلے کا خمیازہ بھگتنا پڑا، ذاتی طور پر میں اس فیصلے سے متفق نہیں ہوں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے فیصلے کا خمیازہ بھگتنا پڑا، قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے اور دو حکومتیں ختم کرنے کا ہمیں نقصان ہوا، ذاتی طور پر میں اس فیصلے سے متفق نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسا نہ کرتے تو 9 مئی جیسے واقعہ سے بچا جا سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب پی ٹی آئی دوبارہ انتخابات لڑ کر پارلیمان کا حصہ بن گئی ہے، ان حالات میں ہمارے پاس دو آپشن ہیں، پہلا آپشن یہ ہے کہ یا تو ہم قانونی اور احتجاج کا سہارا لیں جو 2 مارچ کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button