جرم کہانی

پولیس اہلکار نے خاتون کو چاقو کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

قانون کے رکھوالے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں پولیس اہلکار  نے دیگر ملزمان کے ساتھ خاتون کو چاقو کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ملزم نے طارق کالونی کی رہائشی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر پولیس لائن بلایا، اہلکار نصیر اور اس کے دیگر ساتھی خاتون کو گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

ملزمان نے چاقو کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیو بھی بنائی، ملزم اہلکار نے خاتون کو دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیوز وائرل کردوں گا۔

حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون کو ستلج پارک میں پھینک کر چلے گئے، ڈی پی او نصیب اللہ خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پولیس اہلکار کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان تاحال فرار ہیں۔

جواب دیں

Back to top button