دنیا

انتخابی دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کرنی چاہیے، امریکی سینیٹر کا پاکستانی سفیر کو خط

امریکی ریاست میری لینڈ سے منتخب سینیٹر کرس وان ہولن نے پاکستانی سفیر کو خط لکھ کر انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں انتخابی مہم پر حملوں کے متاثرین اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

اپنے خط میں امریکی سینیٹر نے لکھا ہے کہ پاکستانی حکام کو انتخابات میں دھاندلی اور مداخلت کے الزامات کی چھان بین کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق فیصلوں کے لیے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔

امریکی سینیٹر کے خط کے مطابق پاکستان اور امریکا کے بہت سے مفادات مشترک ہیں، منصفانہ انتخابات کے ذریعے جمہوری عمل کی حمایت اور عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button