سیاسیات

پنجاب اسمبلی میں آج سپیکر کا انتخاب ہوگا

پنجاب اسمبلی میں آج خفیہ رائے شماری کے ذریعے نو منتخب ارکان اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گے۔

ایوان میں اکثریت رکھنے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ پارٹی کی جانب سے ملک احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب اگلہ مرحلہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی میں آج خفیہ رائے شماری کے ذریعے نو منتخب ارکان اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گے۔

ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے ہوگا۔

اسپیکر کے انتخاب کے بعد موجودہ اسپیکر سبطین خان نئے منتخب ہونے والے اسپیکر سے حلف لیکر ایوان سے رخصت ہوجائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button