پاکستان

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، کئی مقامات پر راستے بند

ملک کے بالائی علاقوں دیامر سمیت پورے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

دیامر کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بابوسر ٹاپ،گیٹی داس، فیری میڈوز اور بٹوگاہ ٹاپ پر برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

قراقرم ہائی وے پر تتہ پانی اور دیگر مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں، اچھار نالے میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی ہے جس کے باعث ہزاروں مسافر مختلف مقامات پرپھنس گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں گرج چمک سے مزید بارش کاامکان ہے، ایبٹ آباد، جبکہ مانسہرہ میں گرج چمک کے بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بارش کاامکان ہے، جبکہ مری، گلیات میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں، برفباری اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ میں کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button