انتخابات

این اے 253 زیارت اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری

 بلوچستان کے این اے 253 زیارت اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل جاری ہے،پولنگ بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے این اے 253 زیارت اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہورہی ہے، جس میں نساو کے 4، نیلی الما خان، تیدری اور مخمار کے ایک ایک پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

7پولنگ اسٹیشنزپر8 ہزار 263 ووٹرزحق رائے دہی کا استعمال کریں گے ، پولنگ کے لیے 5 مشترکہ،2خواتین پولنگ اسٹیشنز جبکہ 11 مرد، 12خواتین پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع کوہلو کے 7پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

خیال رہے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ان حلقوں پر امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی تھی۔

یاد رہے گذشتہ روز گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کی گئی تھی، این اے 88 کے 23 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج
کے مطابق آزاد امیدوار بیرسٹرمعظم شیر کلو 7 ہزار 234 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آئی پی پی کے گل اصغرخان بگھور 5 ہزار 101 ووٹ لیکردوسرے نمبر اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اکرم نیازی 4 ہزار 887 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button