سیاسیات

کس پارٹی کو جوائن کریں گے؟ بیرسٹر گوہر نے واضح کر دیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کسی بھی پارٹی کو جوائن کیا جاسکتا ہے ضروری نہیں کہ وہ پارلیمان میں ہو۔

اپنے بیان میں بیرسٹرگوہر نے واضح کیا کہ ارکان سےکوئی حلف نامہ اور استعفیٰ نہیں مانگا ہم نے خدشےکا اظہار کیا تھا کچھ لوگ وفاداریاں تبدیل کریں گے جن کی سپورٹ سےمنتخب ہوکرآئےیہ اچھی روایت نہیں کسی اور جماعت میں چلےجائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہواکہ کس جماعت کو جوائن کرنا ہے ایک دوروزمیں فیصلہ ہوجائےگاکس جماعت میں شمولیت اختیارکرنی ہے جس جماعت کو بھی جوائن کریں گے تو مخصوص نشستیں ہماری ہی ہوں گی فی الحال ایساکوئی قدم نہیں اٹھا رہےجسے بنیاد بنا کر یہ ہماری نشستیں لےلیں۔

بیرسٹرگوہر نے دوٹوک کہا کہ ہم کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے اس بارپارلیمان میں خریدوفروخت کا راستہ روکیں گے، جماعت اسلامی کواپروچ کرنےکی خبریں غلط ہیں ہم نےجماعت اسلامی سےکوئی رابطہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی 50 سیٹوں پر وکٹری اسپیچ ڈیل کا نتیجہ ہے نوازشریف نےکہا تھا ڈیل ہو گئی، 125سیٹیں لےکر چوتھی بار وزیراعظم بنوں گا اگردوبارہ گنتی نہیں کی جاتی تواپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو نتائج فارم 45 میں تھے وہی فارم 47 میں شائع کیےجائیں، 70نشستوں پر معاملہ متنازع  ہے الیکشن کمیشن  جلدازجلد نمٹائے، الیکشن کمیشن ایک روز میں معاملہ سلجھا سکتا ہے الیکشن کمیشن آراو کو کل ہی بلاکر مخصوص پولنگ اسٹیشنز کےنتائج منگوائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button