انتخابات

قومی اسمبلی 253 حلقوں کے نتائج برآمد ، جانیئے کس پارٹی نے کتنی نشستیں حاصل کیں ؟

الیکشن کمیشن کی آفیشل ویب سائیٹ پر قومی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج کا اعلان مرحلہ وار جاری ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آزاد امیداروں کی تعداد اور مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کامیاب امیداروں کی تعداد میں فرق کم ہوتا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر ہفتہ کی صبح 7 بجے تک قومی اسمبلی کی 250 نشستوں کے سرکاری وحتمی نتائج جاری کیے گئے تھے، کئی گھنٹوں کے بعد بقیہ 15 میں سے مزید 3 حلقوں کے نتیجے جاری کردیے گئے ہیں۔

253 حلقوں کے جاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 100 نشستوں پر آزاد امیدوار، 71 نشستوں پر مسلم لیگ (ن)، 54 نشستوں پر پیپلزپارٹی نے اور 17 نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
چوہدری شجاعت کی مسلم لیگ (ق) کو 3 سیٹیں ملی ہیں۔

جے یو آئی کو 3 اور استحکام پاکستان پارٹی کو2 نشستیں ملی ہیں جب کہ پختونخواہ نیشنل عوامی پارٹی پاکستان، بی این پی، مسلم لیگ ضیا اور مجلس وحدت المسلمین کو ایک ایک سیٹ ملی ہے۔
تاہم یہ نتائج بھی حتمی نہیں اور الیکشن کمیشن نے ان کے ساتھ provisional یعنی عبوری کا لفظ استعمال کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں میں سے کے ایک حلقے این اے 8 پر امیدوار کے انتقال کے سبب پولنگ نہیں ہوئی۔ دیگر حلقوں کے غیر حتمی نتائج رات تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button