انتخابات

انتخابات 2024: کانٹے کے مقابلے، کون آگے کون پیچھے؟

ملک بھر میں عام انتخابات کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں شہباز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت متعدد حلقوں میں آزاد امیدوار پہلے نمبر پر ہیں۔ نواز شریف دو حلقوں سے انتخابی میدان میں ہیں جہاں وہ اپنے حریفوں سے پیچھے ہیں۔ 

این اے 15:

این اے 15 مانسہرہ کم تورغر کے 545 پولنگ اسٹیشنز میں سے 204 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان 39540 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے نواز شریف 30312 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 این اے 130:

این اے 130 لاہور 14 پر 376 پولنگ اسٹیشنز میں سے 115 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار یاسمین راشد 28866 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور مسلم لیگ ن کی نواز شریف 21713 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 122:

این اے 122 لاہور 6 کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 97 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار لطیف کھوسہ 29768 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق 18536 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 194:

این اے 194 لاڑکانہ 1 کے 377 پولنگ اسٹیشنز میں سے 62 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری 38075 پہلے اور جے یو آئی راشد محمود سومرو 11831 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 196:

این اے 196 قمبرشہداد کوٹ کے 303 پولنگ اسٹیشنز میں سے 110 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری 34015 پہلے اور جے یو آئی ناصر محمود سومرو 13290 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے207:

این اے207 شہید بینظیر آباد 1 کے 346 پولنگ اسٹیشنز میں سے 134 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری 79865 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شیر محمد رند بلوچ 25902 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 44:

این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان 1 کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 140 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار علی امید گنڈاپور 35363 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان کے 19715 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 265:

این اے 265 پشین کے 312 پولنگ اسٹیشنز میں سے 32 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان 5721 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پی کے میپ کے خوشحال خان کاکڑ 3127 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 155:

این اے 155 لودھراں 2 کے 369 پولنگ اسٹیشز میں سے 169 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار صدیق خان بلوچ 56808 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آئی پی پی کے جہانگیر خان ترین 25824 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 149:

این اے 149 ملتان 2 کے 338 پولنگ اسٹیشز میں سے 191 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر 95984 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آئی پی پی کے جہانگیر خان ترین 34125 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 148:

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان 1 کے 275 پولنگ اسٹیشنز میں سے 25 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 4250 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار تیمور الطاف ملک 3640 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 151:

این اے 151 ملتان 4 کے 281 پولنگ اسٹیشنز میں سے 150 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 55691 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور مسلم لیگ ن کے عبدالغفار 41618 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 64:

این اے 64 گجرات 3 کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین 9492 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی 7559 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 117:

این اے 117 لاہور 1 کے 329 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آئی پی پی کے عبدالعلیم خان 4132 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار علی اعجاز 1819 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 128:

این اے 128 لاہور 12 کے 433 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ 2838 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری 870 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 118:

حلقہ این اے 118 لاہور 2 کے 467 پولنگ اسٹیشنز میں سے 32 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز 8538 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ملک 6428 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 119:

این اے 119 لاہور 3 پر 338 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی مریم نواز 1938 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 1180 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 123:

این اے 123 لاہور 7 پر تمام 222 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے شہباز شریف 63953 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہت 48486 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 132:

این اے 132 قصور 2 پر 342 پولنگ اسٹیشنز میں سے 114 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 53896 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر 33920 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 127:

این اے 127 لاہور 11 پر 337 پولنگ اسٹیشنز میں سے 103 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے عطااللہ تارڑ 29228 کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر 22650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

این اے 190:

این اے 190 جیکب آباد کے 434 پولنگ اسٹیشنز میں سے 121 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے اعجاز جکھرانی 32755 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد میاں سومرو 14551 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 202:

این اے 202 پر 305 پولنگ اسٹیشنز میں سے 223 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ 121756 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 26745 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 209:

این اے 209 سانگھڑ 1 کے 442 میں سے 198 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پی پی شازیہ مری 79380 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی محمد خان جونیجو 52444 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 210:

این اے 210 سانگھڑ 2 کے 459 پولنگ اسٹیشنز میں سے 126 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے صلاح الدین جونیجو 45438 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی سائرہ بانو 16382 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 216:

این اے 216 مٹیاری کے تمام 320 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزماں 124536 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے بشیر میمن 80436 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 229:

این اے 230 ملیر 1 کے 184 پولنگ اسٹیشنز میں سے 27 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پی پی کے جام عبدالکریم بجر 10239 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ ن لیگ کے امیدوار قادر بخش 4077 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 230:

این اے 230 ملیر 2 کے تمام 163 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پی پی کے آغا رفیع اللّٰہ 32072 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار مسرور سیال 24200 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 231:

این اے 231 ملیر 3 کے 215 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق پی پی کے عبدالحکیم بلوچ 12609 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار خالد محمود علی 9041 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 232:

این اے 232 کورنگی 1 کے 270 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار عدیل احمد 29332 جبکہ جماعت اسلامی کے توفیق الدین صدیقی 16674 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 238:

این اے 238 کراچی ایسٹ 4 کے 292 پولنگ اسٹیشنز میں سے 57 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ 16868 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے سیف الدین 5873 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

این اے 239:

این اے 239 کراچی ساؤتھ 1 کے 181 پولنگ اسٹیشنز میں سے 37 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پی پی کے نبیل احمد گبول 11154 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار محمد یاسر 7055 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 241:

این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 کے 234 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار خرم شیرزمان 371 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی کے نوید علی بیگ 34 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 242:

این اے 242 کراچی کیماڑی 1 کے 125 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امید وار دوا خان صابر 7734 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی پی کے عبدالقادر مندوخیل 5551 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 243:

حلقہ این اے 243 کراچی کیماڑی 2 کے 310 پولنگ اسٹیشنز میں سے 103 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار شجاعت علی 23423 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل 12223 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 244:

این اے 244 کراچی ویسٹ 1 کے 129 پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر 1910 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار 850 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 245:

این اے 245 کراچی ویسٹ 2 کے 256 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سید حفیظ الدین 170 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امید وار عطااللہ 119 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 246:

این اے 246 کراچی ویسٹ 3 کے 291 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار ملک محمد عارف اعوان 2969 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 1358 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 247:

این اے 247 کراچی سینٹرل 1 کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے 37 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار سید عباس حسنین 9852 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ جماعت اسلامی کے منعم ظفر خان 3664 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 248:

این اے 248 کراچی سینٹرل 2 کے 361 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی 859 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار ارسلان خالد 569 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 249 :

این اے 249 کراچی سینٹرل 3 کے 320 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے احمد سلیم صدیقی 370 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی کے امیدوار مسلم پرویز 70 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 250:

این اے 250 کراچی سینٹرل 4 کے 307 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار محإد ریاض حیدر 1636 کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 689 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 2:

حلقہ این اے 2 سوات 1 کے 341 پولنگ اسٹیشنز میں سے 202 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار امجد علی خان 49760 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کے امیر مقام 30860 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 6:

این اے 6 لوئر دیر 1 کے 307 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امید وار محمد بشیر خان  2507 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ جماعت اسلامی کے سراج الحق 1737 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 10:

این اے 10 بونیر کے 397 پولنگ اسٹیشنز میں 124 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار گوہر ایوب خان 36792 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی کے بخت جہاں خان 8992 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 11:

این اے 11 شانگلہ کے 350 پولنگ اسٹیشنز میں 108 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار سید فرین 27374 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے امیر مقام 18432 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 16:

این اے 16 ایبٹ آباد 1 کے 464 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی 2164 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار علی اصغر خان 1961 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 18:

این اے 18 ہری پور کے 604 پولنگ اسٹیشنز میں سے 302 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار عمر ایوب 103175 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ن لیگ کے بابر نواز خان 58150 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 30:

این اے 30 پشاور 3 کے تمام 267 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امید وار شاندانہ گلزار 78971 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئیں جبکہ جے یو آئی کے ناصر خان 20950 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 41:

این اے 41 لکی مروت کے 409 پولنگ اسٹیشنز میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 12335 ووٹوں کے ساتھ آگے اور آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 10597 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 43:

این اے 43 پر ایک پولنگ اسٹینشن کے نتیجے کے مطابق داور خان کنڈی 701 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر دوسرے نمبر جے یو آئی کے اسد محمود 550 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 46:

این اے 46 اسلام آباد 1 کے 342 پولنگ اسٹیشنز میں سے 85 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے انجم عقیل خان 17504 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدواد عامر مسعود مغل 10425 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 47:

این اے 47 اسلام آباد 2 کے 387 پولنگ اسٹیشنز میں سے 165 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار شعیب شاہین 46307 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کے طارق فضل چوہدری 19536 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 48: 

این اے 48 اسلام آباد 3 پر 261 پولنگ اسٹیشنز میں سے 81 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید محمد علی بخاری 23774 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز 9348 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 50:

این اے 50 اٹک 2 کے 556 پولنگ اسٹیشنز میں سے 79 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ایمان وسیم 17799 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ایل پی حافظ محمد سعد 15899 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 50 پر کلک کریں۔

این اے 52:

این اے 52 راولپنڈی کم مری کے 541 پولنگ اسٹیشنز میں سے 110 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف 23959 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار راجہ طارق عزیز بھٹی 18880 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 54:

این اے 54 راولپنڈی 3 کے تمام 344 پولنگ اسٹیشنز میں سے 112 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد عذا مسعود 88850 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہیں جبکہ آزاد امیدوار عقیل ملک 38995 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 55:

این اے 55 راولپنڈی 4 کے تمام 311 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک ابرار احمد 78542 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 58:

این اے 58 چکوال کے تمام 459 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے میجر (ر) طاہر اقبال 115974 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ امیدوار ایاز امیر 102537 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 59:

این اے 59 تلہ گنگ کم چکوال کے تمام 467 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار غلام عباس 141680 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار رومان احمد 129716 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 71: 

این اے 71 سیالکوٹ 2 کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے خواجہ محمد آصف 5462 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 4402 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 76:

این اے 76 نارووال 2 کے 414 پولنگ اسٹیشنز میں سے 13 پولنگ اسٹیشز کا غیر حتمی و غیر سرکار نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے احسن اقبال 4864 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امید وار جاوید صفدر خلوں 2135 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 108:

این اے 108 جھنگ 1 کے 458 پولنگ اسٹیشنز میں سے 16 پولنگ اسٹیشز کا غیر حتمی و غیر سرکار نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے فیصل صالح حیات 7899 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد محمود سلطان 5788 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 115:

این اے 115 شیخوپورہ 3 کے 354 پولنگ اسٹیشنز میں سے 294 پولنگ اسٹیشز کا غیر حتمی و غیر سرکار نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار خرم شہزاد ورک 105507 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے جاوید لطیف 71919 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 120:

این اے 120 لاہور 4 پر 229 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق 9353 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ آزاد امیدوار عثمان حمزہ 4701 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 258:

این اے 258 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نیشنل پارٹی کے پلائیں 99 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے میر اسلم بلیدی 89 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 259:

این اے 259 کیچ کم گوادر کے 272 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک 80 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار یعقوب بزنجو 17 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 263: 

این اے 263 کوئٹہ 2 کے 382 پولنگ اسٹیشنز میں سے 18 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار سالار خان کاکڑ 1569 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی 606 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہا، پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھالیں، پولنگ ایجنٹس کو خالی بیلٹ باکس دکھا کر سیل کر دیے گئے، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہونے کے باوجود پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مختلف حلقوں میں جھگڑے، تشدد، فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے اور کچھ حلقوں میں پولنگ کا عمل ہی روک دیا گیا۔

ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے، حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے باہر فوج تعینات کی گئی۔

پنجاب میں 5 ہزار 624 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے جن پر فی پولنگ اسٹیشن پر 5 اہلکار موجود تھے جبکہ سندھ میں 4 ہزار 430 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے، یہاں فی پولنگ اسٹیشن پر 8 اہلکار تعینات کیے گئے۔

خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 265 حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 9 اہلکار فی پولنگ اسٹیشن پر تعینات کیے گئے جبکہ بلوچستان میں 1047 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں میں ہر پولنگ اسٹیشن پر 9 اہلکار تعینات کیے گئے۔

ووٹ کاسٹ کرنیکی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جاتی رہی جہاں ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں۔

صوبائی حلقہ 112 میں ووٹر کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ووٹر نے پولنگ بوتھ میں ووٹ ڈالنے کی مکمل ویڈیو موبائل فون پر بنائی تھی۔

علاوہ ازیں دیگر ووٹرز بھی ووٹ کاسٹ کر کے موبائل سے تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔

ووٹرز موبائل فون سمیت ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن جا رہے ہیں۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی کی 297 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے، سربراہ کامن ویلتھ مبصر گروپ

سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی کی 130، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی کی 115 جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں پر پولنگ ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے ہیں اور الیکشن کے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے 5 لاکھ اہلکار سیکیورٹی کی ذمے داری سنبھالیں گے، پولیس پہلے درجے پر، پھر پیرا ملٹری فورسز اور آخری درجے میں پاک فوج بطور کوئیک رسپانس فورس ذمے داری نبھائے گی۔

پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کی صورتِ حال کنٹرول کرنے کے لیے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تقویض کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button