دلچسپ و حیرت انگیز

” آج میرے بھائی کی شادی ہے ” خاتون چیف ٹریفک افسر کی پوسٹ وائرل

سوشل میڈیا سائٹس پر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی چیف ٹریفک افسر عائشہ بٹ کی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہیں جس کی وجہ ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی گئی کوئی ڈانس ویڈیو نہیں بلکہ اپنے کام سے محبت ہے۔

عائشہ بٹ کے اگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک متحرک سوشل میڈیا صارف ہیں جو اپنے فرائض سے باخوبی واقف ہیں اور اپنی ڈیوٹی اور شعبے سے محبت کرتی ہیں۔

عائشہ بٹ نے حال ہی میں اپنے اکاؤنٹ پر ایک تصویر لگائی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی شادی کے روز بھی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں

https://x.com/AshWahabJadon/status/1753742033473405298?s=20

یہ پوسٹ انہوں نے 3 فروری کو شیئر کی تھی۔

عائشہ بٹ کی یہی پوسٹ اُن کے وائرل ہونے کی وجہ بن رہی ہے جس پر اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button