فن اور فنکار

بیوی کی ٹک ٹاک ویڈیوز مرد کیسے دیکھتے تھے؟ پاکستانی ٹک ٹاکر کا شرمناک انکشاف

مذہب اسلام کی خاطر بیوی کے بغیر ولاگز اور ویڈیوز بنانے کا اعلان کرنے والے ٹک ٹاکر اسد کا کہنا ہے کہ پہلے انہیں اس بات کا احساس ہی نہیں تھا کہ اہلیہ کے ہمراہ ان کی ویڈیوز لڑکوں کے گروپ کس نظر اور سوچ کے تحت دیکھتے ہوں گے۔

ٹک ٹاکر اسد نے گزشتہ ماہ جنوری میں اپنے ولاگ میں بتایا تھا کہ اب وہ مذہب اسلام کی خاطر بیوی کے بغیر ہی ویڈیوز بنائیں گے۔

وہ پہلے اہلیہ کے ہمراہ ولاگز اور دیگر ویڈیوز بناتے تھے اور ان کی ویڈیوز لاکھوں افراد دیکھتے تھے۔ اب انہوں نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ پہلے انہیں اس بات کی سمجھ ہی نہیں تھی کہ ان کی اہلیہ کی ویڈیوز دوسرے مرد کس نظر اور سوچ کے ساتھ دیکھ رہے ہوں گے۔

اسد نے انٹرویو میں بتایا کہ اہلیہ کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیوز پر اگر ہزاروں کمنٹس بھی آتے تھے تو ہمیں ان ہی افراد کی نیت کا کمنٹس سے پتا چلتا تھا جو کہ کمنٹس کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کمنٹس کرنے والے افراد کے علاوہ بھی لاکھوں افراد اور لڑکوں کے گروپ مل کر ان کی اہلیہ کے ہمراہ ویڈیوز دیکھتے ہوں گے اور انہیں ان کی نیت اور سوچ کا پتا نہیں ہوتا تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ شادی سے قبل وہ بھی اپنے لڑکوں کے گروپ میں بیٹھ کر اس طرح کی فیملی ولاگز کی ویڈیوز دیکھا کرتے تھے۔

اسد نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اب وہ اہلیہ کے بغیر ہی ویڈیوز بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button