این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز اور عالیہ حمزہ مضبوط امیداوار
پاکستان کے کئی مشہور سیاست دان اس مرتبہ الیکشن کے میدان میں ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز لاہور کے حلقہ این اے 118 میں سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے، نئی حلقہ بندیوں سے پہلے یہ حلقہ این اے 124 تھا۔
این اے 117 میں حمزہ شہباز کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار شاہد عباس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ عالیہ حمزہ ملک دیگر نمایاں امیدوار ہیں۔
عام انتخابات 2024 میں لاہور کے حلقہ این اے 118 سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عالیہ حمزہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 118 لاہور II کے نمایاں امیدوار کی فہرست۔
یہ حلقہ داتا نگر، لوہاری گیٹ، موچی گیٹ، بھاری گیٹ، شیرانوالہ گیٹ، بادامی باغ، گوالمنڈی اور گڑھی شاہو کے علاقوں پر مشتمل ہے۔
حلقے کی کل آبادی 9 لاکھ 50 ہزار افراد پر مشتمل ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سات لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔
خیال رہے سال 2008، 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز اس حلقے سے کامیاب ہوچکے ہیں تاہم 2018ء میں حمزہ شہباز کے سیٹ چھوڑنے پر مری سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم شاہد خان عباسی نے تحریک انصاف کے امیدوار محی الدین کو شکست دی تھی۔
پاکستان میں انتخابات 2024 8 فروری 2024 کو ہوں گے اور کل 175 جماعتیں اور بڑی تعداد میں آزاد امیدوار مختلف قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔