فن اور فنکار

اداکارہ بینا چوہدری کو کون قتل کرنا چاہتا ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

ماضی میں بھی کئی پاکستانی اداکار تشدد کے متعدد واقعات سے گزرے ہیں یہاں تک کہ کئی گلوکاروں اور اداکاروں کے قتل کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے سپر اسٹار سلطان راہی بھی قتل ہوئے تھے اور اس نقصان پر انڈسٹری آج بھی سوگوار ہے۔

حال ہی میں بینا چوہدری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو یپغام شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو پیغام میں اُنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

بینا چوہدری نے کہا کہ مجھ سے کہا جا رہا ہے کہ اگر میں نے اپنی زبان بند نہیں کی تو مجھے قتل کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر میرے ساتھ کچھ بھی ہوتا ہے یا مجھے قتل کر دیا جاتا ہے تو جو لوگ بھی میرے قتل کے ذمے دار ہو سکتے ہیں میں نے ان کے نام اپنی ایک ویڈیو میں ریکارڈ کر کے رکھ دیے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو پھر میری ریکارڈ کی ہوئی وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ بینا چوہدری سنگین سماجی مسائل پر اکثر اپنی رائے کا کُھل کر اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button