اینجلینا جولی کی نئی محبت کون ؟

ہالی وڈ سُپر اسٹار انجلینا جولی اور گلوکار اکالا میں قربتیں بڑھنے لگیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی 2016 سے سنگل رہنے کے بعد اب اپنی زندگی کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ ہالی ووڈ اسٹار برطانوی ریپر اکالا کی محبت میں گرفتار ہیں۔
انجلینا جولی شوبز کی دنیا میں ہمیشہ سے ایک دلکش شخصیت رہی ہیں اسکا ثبوت دنیا بر میں لاکھوں کی تعداد میں انکے فالوورز کا موجود ہونا ہے۔
تقریباً دس سال قبل بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد ان کا تعلق مختلف مشہور شخصیات سے رہا لیکن ان میں سے کوئی بھی اب تک ان کا دل نہیں جیت سکا۔
اداکارہ آج کل برطانوی ریپر اور شاعر اکالا کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں، اکالا کا اصل نام جیمز کنگسلی میک لین ڈیلی ہے
اوگی میگزین نے اداکارہ اور ریپر کی فلم ’ماریا‘ کے عملے کے ساتھ اٹلی کے شہر میلان میں ڈنر کرتے ہوئے خصوصی تصاویر شائع کی ہیں۔
اوگی کے مطابق وہ وہاں پہنچے اور ایک ساتھ ریسٹورنٹ چھوڑ کر ہوٹل کی طرف روانہ ہوئے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ جب انجلینا جولی اور اکالا کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو، انہوں نے گزشتہ برس کالاباش لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے لیے جمیکا کا سفر بھی کیا تھا اور انہوں نے ماضی میں ایک ساتھ کچھ کنسرٹس کا بھی لطف اٹھایا تھا۔