انتخابات
ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کا عمل آج سے شروع
عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پر اپیلیں دائر کرنے کا عمل آج سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع، منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہوگیا آج سے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں جمع کرائی جاسکیں گی۔
ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل تین جنوری تک جاری رہے گا، ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل دس جنوری تک فیصلہ کریں گے۔
امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔