سیاسیات
ایم کیو ایم کے دو مرکزی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاک سرزمین پارٹی کے سابق رہنما رضا ہارون اور انیس خان ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
ایم کیوایم کے سابق سینیئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون لندن سے کراچی آمد پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعدساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔
آصف علی زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، اس موقع پررہنماؤں کے درمیان شہرِقائد کی ترقی، خوش حالی، قیام امن اور مفاہمتی ماحول کے فروغ کے حوالے سے چارٹر آف کراچی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔