دنیا

اب تل ابیب سخت جوابی حملے کا منتظر رہے: ایران کے وزیر خارجہ کا انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے، شام میں ایران کے ایک سینئر فوجی مشیر جنرل سید رضی موسوی کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ تل ابیب کے لئے اب الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے-

حسین امیر عبداللہیان نے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس عظیم شہید نے برسوں تک شہید جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ مل کر، ایران اورعلاقے کی سلامتی کے لئے دہشت گردوں سے دلیرانہ مقابلہ کیا ہے- امیر عبداللہیان نے کہا کہ اب تل ابیب سخت جوابی حملے کا منتظر رہے-

دوسری جانب تہران میں طلبا اور عوام کی ایک بڑي تعداد نے قومی سلامتی کی اعلی کونسل کی عمارت کے سامنے اجتماع کرکے صیہونی حکومت سے جنرل شہید سید رضی موسوی کے خون کا انتقام لیئے جانے کا مطالبہ کیا-تہران کے طلبا اور عوام کا یہ اجتماع ، وقت جہاد ہے ، کے عنوان سے امیر کبیر اور علامہ یونیورسٹیوں کے طلبہ کی تحریک کی کال کے بعد منعقد ہوا – اس اجتماع کے شرکاء نے اسلامی جمہوریہ ، انتقام انتقام ، سید رضی کا انتقام اور اسرائیل کی نابودی ، کے نعرے لگائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button