شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں دو موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے گلی میں ایک بزرگ خاتون سے ان کا پرس چھین لیا اور فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 صفہ اکیڈمی کے پاس موٹر سائیکل سوار 2 لٹیرے بزرگ خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گئے، خاتون شدید جھٹکے کی وجہ سے گرتے گرتے بچی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار لٹیروں نے گلی میں سامنے سے آتے ہوئے واردات کرنی چاہے لیکن موقع نہ مل سکا اور بزرگ خاتون کے قریب سے گزر گئے۔
تاہم آگے جا کر وہ پلٹ آئے اور اس بار خاتون کے سامنے سے گزرتے ہوئے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے لٹیرے نے پرس میں ہاتھ ڈالا اور چھین لیا، جس کی وجہ سے خاتون کو شدید جھٹکا لگا۔
فوٹیج کے مطابق واردات شلوار قمیض میں ملبوس 2 لٹیروں نے کی ہے جس میں پرس چھیننے والے لٹیرے کے سر پر سفید ٹوپی رکھی ہوئی ہے، جب کہ بائیک چلانے والے نے پی کیپ پہنی ہوئی ہے۔