حماس نے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 روز میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کی جانب غزہ پر ڈھائی ماہ سے جاری جارحیت کا حماس کی جانب سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور پانچ روز میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی بمباری سے 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 19 ہزار 76 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو ئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔