تازہ ترینخبریںدنیا

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر مجاہدین کے ڈرون اور میزائل حملے

عراق میں مجاہدین  نے بدھ کے روز کہا ہےکہ انہوں نے مغربی عراق میں امریکی عین الاسد اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

مجاہدین نے ٹیلی گرام کے ذریعے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے براہ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل جرائم کا جواب ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کے روز عراق سے شام میں امریکی رمیلان اڈے پر تقریباً 15 میزائل داغے گئے، جس میں کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کل منگل کو ایک بیان میں مزید کہا کہ آپریشن انہیرینٹ ریزولو کی مشترکہ ٹاسک فورس نے ڈرونز کے ذریعے میزائل لانچنگ سائٹ کی نشاندہی کی اور عراقی سکیورٹی فورسز کو اس مقام سے آگاہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس مقام پر ایندھن کا ایک ٹرک ملا ہے جس میں 20 تک میزائل داغے جا سکتے ہیں۔

امریکا (Operation Inherent Resolve) کے نام سےعراق اور شام میں داعش کے خلاف جاری بین الاقوامی اتحاد کے آپریشن کی قیادت کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button