تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

مہران گاڑی ہل چلانے کے کام آنے لگی ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین ”مہران“ کار کو ”دی باس“ کے نام سے جانتے ہیں، یہ وہ گاڑی ہے جو بری سے بری حالت میں آپ کا ساتھ نہیں چھوڑتی۔ 1989 میں سوزوکی نے یہ کار پاکستان میں متعارف کرائی تھی اور آج تک اس کی شکل اور فیچرز میں بمشکل ہی کوئی تبدیلی ہوئی ہے۔

کاروں کے شوقین آج بھی اسے پائیدار، اور قابل بھروسہ سمجھتے ہیں۔

یہ کار اچھے فیول ایوریج کیلئے مشہور ہے، بازار جانا ہو یا ائیرپورٹ، سڑکوں پر مٹرگشتی کرنی ہو یا بچوں کو چکر لگوانا ہو، یا ڈرائیونگ سیکھنی ہو، یہ کار پہلا انتخاب ہوتی ہے

لیکن جیسے جیسے نئے ماڈلز آتے جا رہے ہیں یہ کار اپنا اسٹار ڈم کھو رہی ہے اور نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ اسے اب کھیتوں میں ہل جوتنے کیلئے استعمال کیا جانے لگا ہے

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں مہران کار میں بیٹھے دو افراد کو کھیتوں میں ہل جوتتے دیکھا جاسکتا ہے

https://twitter.com/DanyalGilani/status/1726122496007549081?t=hNBlazGIyfzjJilBuWm14Q&s=19

جواب دیں

Back to top button