مکہ مکرمہ سے قطر جاتے ہوئے پاکستانی زائرین کی گاڑی کو ریاض کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ جس کے حوالے سے نیا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق ریاض کے قریب کار اور ٹریلر کے تصادم میں قطر میں تعینات پاک فوج کے میجر ارسلان زخمی جبکہ فیملی کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں قطر میں تعینات پاک فوج کے میجر ارسلان کی والدہ، بیوی، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے ہیں۔