تازہ ترینخبریںدنیاویڈیوز

ویڈیو: اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیل آنے والے برطانوی وزیر اچانک بھاگ نکلے

حماس کے جنگجوؤں کے حیران کن حملے کے بعد اسرائیل سے اظہار ہمدردی کیلئے آنے والے برطانوی وزیرخارجہ اپنی جان بچا کر بھاگ نکلے۔

برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی دورہ اسرائیل کے موقع پر اپنے ہم منصب کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران راکٹ حملے کا سائرن بجنے لگا جسے سن کر فوراً بھاگ کھڑے ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جیمز کلیورلی اور اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کو وہاں بھاگ کر قریبی عمارت میں پناہ کیلئے داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی خبرر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اور اسرائیلی وزراء کی پناہ کے لیے بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی، جیمز کلیورلی اسرائیل کو برطانوی حمایت کا یقین دلانے اسرائیل گئے ہیں۔

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے اسرائیل کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں تاکہ اسرائیل کے حق کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا جاسکے۔ انہوں نے برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان جاری سیکورٹی، فوجی اور سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال

کیا۔

برطانیہ نے اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کی مستقل حمایت کا اظہار کیا ہے اور حماس کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ قبل ازیں بی بی سی نے اسرائیل میں بچوں سمیت17برطانوی شہریوں کی موت یا لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی برادکاسٹنگ نیٹ ورک سی بی ایس نے اسرائیلی ملٹری ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ حماس کے حملوں میں اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 ہو گئی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کے 2لاکھ 60 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہوئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button