تازہ ترینخبریںسیاسیات

فیصل واوڈا کی سابق چیف جسٹس اور نئے چیف جسٹس سے متعلق پیشگوئیاں درست نکلی

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی دو پیش گوئیاں درست ثابت ہوگئیں، انھوں نے 18 ستمبر کو ٹی وی انٹرویومیں کہا تھا نئے چیف جسٹس آتے ہی فیض آباد دھرنا کیس کھولیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی سابق چیف جسٹس اور نئے چیف جسٹس سے متعلق پیشگوئی درست نکلی۔

فیصل واوڈا کی دو پیش گوئیاں کی تھی ، اٹھارہ ستمبر کو ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ نئے چیف جسٹس آتے ہی فیض آباد دھرنا کیس کھولیں گے جبکہ سات ستمبر کو  پیش گوئی کی تھی عطا بندیال جاتے جاتے تیرہ کے ٹولے کی ترامیم اڑا کر رکھ دیں گے اور نیب کیسز دوبارہ کھل جائیں گے۔

سابق وزیر نے  کہا تھا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں، اس وقت دوہی ہمارے ہیروز ہیں، ایک آرمی چیف اور ایک چیف جسٹس جو صرف ملک کیلئے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے تھے اب وہ مشکل میں ہیں، فیض آباددھرنا کیس بہت سے لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کرے گا۔

فیصل واوڈا  نے کہا کہ ارشد شریف کے کیس کو بھی چیف جسٹس منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سیاستدان کا کام صبر کرنا اور نظر رکھن اہے جس پر میں نے عمل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button