سندھ کے شہر مٹیاری میں 12 سالہ بچے کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مٹیاری کے نواحی علاقے غالب خیبر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 12 سالہ بچے کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
مقتول بچے کی شناخت فیضان ولد یار محمد کے نام سے ہوئی ہے، تھانہ اوڈیرو لال پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لے سول اسپتال منتقل کردی۔
بچے کے ورثا کا کہنا ہے کہ فیضان صبح لکڑیاں کاٹنے کے لیے گھر سے نکلا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔