تازہ ترینخبریںدنیا سے

پاکستانی خاتون صحافی سے تعلقات ، امریکی سفیر کو 3 برس قید کی سزا

پاکستان میں موجود امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کو اخلاقیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے رچرڈ اولسن پر 93 ہزار 400 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ 63 برس کے رچرڈ اولسن نے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔

پاکستان میں موجود امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن نے جھوٹا بیان دیا تھا اور غیر ملکی حکومتوں کے لیے لابنگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی بھی کی تھی۔

اٹارنی آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے رچرڈ اولسن ایک پاکستانی امریکی بزنس مین سے بھی فائدے حاصل کرتے رہے۔

عدالتی دستاویز میں اس پاکستانی امریکن شہری کو پرسن ون کا نام دیا گیا ہے جبکہ انہیں پاکستان میں موجود امریکا کے سابق سفیر نے اس وقت کی اپنی گرل فرینڈ کو 25 ہزار ڈالر دینے پر آمادہ کیا تا کہ کولمبیا یونیورسٹی میں ان کی گرل فرینڈ کی ٹیوشن فیس ادا ہو سکے۔

اس کے علاوہ ملازمت کے سلسلے میں سفیر کو فرسٹ کلاس میں لندن کے فضائی سفر کیلئے 18 ہزار ڈالر کی رقم بھی دی گئی تھی

واضع رہے کہ پاکستان میں تعینات رہنے والے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے حوالے سے ممتاز امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اولسن مختلف تحائف وصول کرنے اور ایک پاکستانی خاتون صحافی سے قریبی تعلقات کی بنا پر وفاقی تحقیقات کی زد میں آگئے ہیں اور انہیں 6 ماہ قید ہوسکتی ہے۔

رچرڈ گوستاوے اولسن جونیئر 2016 میں 34 سالہ کرئیر کے بعد امریکی محکمہ خارجہ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ وہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں امریکی سفیر کے طور پر ہائی پروفائل پوسٹنگ کے ساتھ ساتھ عراق اور افغانستان میں خطرناک اسائنمنٹس پر بھی رہے۔

لیکن اب اولسن اپنے سفارتی کرئیر میں کئے گئے کچھ متنازع کاموں کی وجہ سے وفاقی تحقیقات کی زد میں ہیں۔

”واشنگٹن پوسٹ“ نے عدالتی دستاویزات کے حوالے سے ان کے خلاف جاری تحقیقات پر سے پردہ اٹھایا ہے، جس میں پاکستانی خاتون صحافی کے ساتھ ان کے تعلقات، ہیروں کی برآمدگی اور دیگر کئی الزامات شامل ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق عدالت میں پیش کیے گئے خفیہ ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ دبئی کے ایک امیر کی جانب سے اولسن کی ساس کو 60 ہزار ڈالرز مالیت کے ہیرے کے زیورات تحفے میں دیے، اولس اس تحفے کی اطلاع محکمہ خارجہ کو دینے میں ناکام رہے۔

دستاویز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے انسپکٹر جنرل نے اولسن سے ہیروں کے ان زیورات کے بارے میں تفتیش کی۔

دستاویزات کے مطابق امریکی تحقیقاتی ایجنسی ”ایف بی آئی“ نے ان سے اسلام آباد میں بطور امریکی سفیر تعیناتی کے دوران ایک خاتون صحافی کے ساتھ ان کے ’غیر ازدواجی تعلقات‘ کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button