تازہ ترینخبریںپاکستان سے

گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثہ، پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان شہید

گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دو افسران اور ایک جوان شہید ہو گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا، ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

ترجمان پاک بحریہ کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button