
پاکستان میں الیکشن کمیشن آج سے سیاسی جماعتوں سے انتخابات کے انعقاد اور حلقہ بندیوں سے متعلق مشاورت کا آغاز کر رہا ہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو ملاقات کے لئے دعوت نامے بھجوائے۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو لکھے گئے دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقاتیں عام انتخابات کے روڈمیپ سے متعلق ہوں گی۔
دعوت نامے کے مطابق سیاسی جماعتوں سے حلقہ بندیوں،، الیکٹورل رولز کی اپڈیشن، عام انتخابات کے انعقاد اور شیڈول سمیت مختلف معاملات پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔
آج الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام کے وفود سے ملاقات کرے گا، جبکہ مسلم لیگ ن سے ملاقات پچیس اگست،اور پیپلز پارٹی سے 29 اگست کو کی جائے گی