
تازہ ترینخبریںپاکستان سے
مارخور کا شکار کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی
مارخور کا شکار کرنے والے شخص کو 3 سال قید کی سزاسنادی گئی اور ایک کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانےکی سزا کا بھی حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر محکمہ جنگلات نے تاریخی کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
مجرم کو ڈی ایف اووائلڈلائف گلگت وغذر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے نرٹرافی سائزمارخور کے شکار میں سسی سے گرفتار شخص کو سزا سنادی۔
ڈی ایف او محمد افتخار نے مجرم کو 3 سال قید کی سزاسنائی اور مجرم کو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانےکی سزا کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ مجرم نےجرمانہ ادانہ کیا تو مزید ایک سال قید کاٹنا ہوگی، مجرم نے سسی سے دریا پار کر کے بونجی کنزرویشن ایریا میں غیرقانونی شکار کیا تھا