تازہ ترینجرم کہانیخبریں

وائٹ کرولا گینگ کی بڑی واردات، 1 کروڑ مالیت کی کرنسی اور زیورات لوٹ کر فرار

شارع فیصل کے علاقے میں وائٹ کرولا گینگ نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں واردات کی جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

کراچی کے علاقے شارع فیصل گلشن 10 میں کرولا گینگ نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مکینوں کو یرغمال بنا کر 1 کروڑ مالیت کی ملکی، غیر ملکی کرنسی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

فوٹیج میں ملزمان کو وائٹ کرولا میں واردات کیلئے آتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے واردات کی رپورٹ درج کرلی جس کے بعد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

بڑھتی وارداتوں سے شہری خوف کا شکار ہیں، شارع فیصل سےملحقہ علاقوں میں ڈکیت گینگ ایک ہفتے کے دوران درجنوں شہریوں کو قیمتی اشیا سے محروم کرچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button