ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر سے گوٹھ ڈیم کے مسمار ہونے کا خطرہ

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر میں ملیر میمن گوٹھ ڈیم کے مسمار ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اس بات کا انکشاف محکمہ آبپاشی کے ذیلی ادارے سمال ڈیمز آرگنائیزیشن نے سیکریٹری محکمہ آبپاشی کو بھیجی گئی رپورٹ میں کیا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپرینٹینڈنگ انجنیئر سمال ڈیمز سرکل مسلسل ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ اتھارٹی سے رابطے میں ہیں انہیں بتایا گیا ہے کہ پابند ہیں کہ مراد میمن گوٹھ ڈیم کی حفاظتی تعمیرات کرائیں گے تاکہ ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے ان کے ساتھ یہ طے ہوا تھا کہ ملیر نائی 22+500 پر ایک پل تعمیر کرنی ہے مگر ملیر ایکسپریس وے اتھارٹی مسلسل ملیر نائی کا کچرا ڈمپ کررہی ہے جس سے ملیر مراد میمن گوٹھ ڈیم کی پہلے سے تعمیرات کو متاثر کررہا ہے اس کے خراب اثرات پڑ رہے ہیں اور اس سے خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ ڈیم کے پانی کا پریشر برقرار نہ رہ سکے اور ڈیم کا ڈھانچہ تباہ نہ ہوجائے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی افراد کے مفاد میں یہ بہتر ہوگا اور ملیر مراد میمن گوٹھ ڈیم کو بچانے کے لئے ملیر ایکسپریس وے اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے گا کہ جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرتے ہوئے ڈیم کی محفوظ تعمیرات کرکے ملیر نائی 22+500 پر پل تعمیر کیا جائے تاکہ ڈیم کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے ۔