تازہ ترینخبریںپاکستان سے

محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔

محکمہ ریلوے نے 17 اگست سے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، شہریوں کو بکنگ پر آج سے ہی 10 فیصد اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

فرید ایکسپریس، شاہ لطیف ایکسپریس کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، دونوں ٹرینوں کے لاہور کا کرایہ 3450 کردیا گیا ہے۔

ٹکٹ کاؤنٹر حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے سسٹم میں کرایوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، نئے کرایوں کا اطلاق کل سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 20 روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button