تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیلی فورسز نے بچے سمیت 2 فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے ایک علاقے میں بچے سمیت 2 فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر أریحا میں پناہ گزین کیمپ عقبۃ جبر پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں دو نوجوانوں کو انتہائی قریب سے سینے میں گولیاں مار دیں۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 25 سالہ محمد نجوم اور 16 سالہ قصی الولجی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اب تک اسرائیلی فورسز 220 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے، جب کہ رواں ماہ اگست میں اب تک 12 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button