تازہ ترینخبریںپاکستان سے
میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طالبعلموں کے لیے نگراں وزیراعظم کا اہم اقدام

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلبا کے لیے ایم- ڈی- کیٹ کی تاریخ میں توسیع کرنے کی ہدایت کردی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلبہ و طالبات کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے، وزیرِ اعظم نے ایم- ڈی- کیٹ (MDCAT) کی تاریخ میں توسیع کر کے اسے 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے پہلے ایم- ڈی- کیٹ 27 اگست کو منعقد ہونا تھا، وزیراعظم نے طلبہ و طالبات کی گزارش پر تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
ایم- ڈی- کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلبا کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کے لیے مزید تیاری کا وقت ملے گا۔
نئی تاریخ سامنے آنے کے بعد اب مذکورہ امتحانات 27 اگست کے بجائے 10 ستمبر 2023 کو منعقد کیے جائیں گے۔