
سینئر سیاستدان اور سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنی برسوں پرانی وائرل ویڈیو کی حقیقت بتادی۔
نجم سیٹھی نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شدید غصے میں تھے۔ دراصل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی 10 سال پرانی ویڈیو دوبارہ سے گردش کرتی نظر آ رہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو 2013 میں ان کے دفتر کے باہر کی ہے ۔ اس وقت یہ اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ باہر آئے تو ان کے ہاتھ میں شراب کی بوتل نما ایک چیز دیکھی گئی
جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ نجم سیٹھی نشے کے عادی ہیں۔ اس ویڈیو پر اب ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 10 سال پرانی ویڈیو میں مجھے پیریئر پانی کی بوتل پکڑے ہوئے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی کچھ لوگ میرے خلاف غلط معلومات اور تعصب پھیلانا چاہتے ہیں کہ میں کچھ غیر قانونی عمل کر رہا ہو ۔ شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو ۔ یہ پرئیر پانی ہے۔
واضح رہے کہ پیرئیر فرانسیسی کمپنی ہے اور یہ ایک منرل واٹر پانی کابرانڈ ہے ۔یہ ایک خاص قسم کا پانی ہے جو دکھنے میں تو یوں محسوس ہوتا کہ جیسے کوئی انسان سفید رنگ کی کولڈ ڈرنک پی رہا ہے مگر یہ حقیقت نہیں ہے کیونکہ یہ ایک کاربونیٹڈ(گیس سے بھرا ہوا) پانی ہے جس کا استعمال اب دنیا میں خاصا بڑھ گیا ہے
Some people are recycling a ten year old video that shows me holding a bottle of Perrier water. They seek to misinform and prejudice the public against me by suggesting that I am doing something illegal. Shame on them. This is Perrier water! pic.twitter.com/K8zb5RGqGT
— Najam Sethi (@najamsethi) August 8, 2023