تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

علی سیٹھی کی لڑکے سے شادی , جہیز کس نے لیا اور حق مہر کس نے دیا ؟ مضحکہ خیز تنقید

پاکستانی معروف گلوکار علی سیٹھی کی قریبی دوست ومصور سلمان طور کے ساتھ شادی کی تہلکہ خیز خبر نے گلوکار کے مداحوں کو دھچکہ اور سوشل میڈیا صارفین کو میمز بنانے کا مواد دے دیا۔

اس حیران کن خبر کے ساتھ علی سیٹھی پاکستان کی وہ پہلی نامور شخصیت ہونگے جو اس قسم کی غیر شرعی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، لیکن تاحال انہوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

علی سیٹھی کی شادی کے حوالے سے چاہے کوئی بیان سامنے نہ آیا ہو لیکن سوشل میڈیا صارفین اس انوکھی شادی پر شدید کشمکش کا شکار ہوچکے ہیں اور اس شادی پر متعدد بنیادی سوال کھڑے کرتے دکھ رہے ہیں۔

پاکستانی عوام کو شادی پر ایک پریشانی لاحق ہوچکی ہے، ان کا موقف ہے کہ ہمارے ہاں عام و جائز شادی میں معاملات اس قدر الجھے ہوئے ہوتے ہیں تو اس انوکھی شادی پر رسومات کا مسئلہ کیسے حل ہوا ہوگا ؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ اس شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ ’علی سیٹھی اور سلمان طور کی شادی میں جہیز کس نے دیا ہوگا ؟ ‘

ایک ٹویٹر صارف نے علی سیٹھی کے والد نجم سیٹی کو انوکھی شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے ’’کا اور کی‘‘ ، کی کشمکش میں پھنس گئے اور لکھا کہ ’ مبارک ہو، نجم سیٹھی بہو لے آئے، اب یہ نجم سیٹھی ’’کا‘‘ بہو ہے یا ’’کی‘‘ بہو ہے، اس کا کچھ نہیں پتا‘۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رائج اسلامی قوانین میں ہم جنس پرست شادی کی ہرگز اجازت نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا گناہ ہے جس کی پکڑ بھی بے حد سخت ہے، اسی سبب پاکستانی عوام کی جانب سے اس شادی پر شدید برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button