
سابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل میں خدمت گزار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت ہی نیک اور اللہ سے ڈرنے والے شخص تھے۔
پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
مگر اب ان کے مشقتی کا ایک مختصر ساکلپ ٹوئٹر پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے جیل میں گزارے ہوئے دنوں کا احوال سناتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
یہ شخص کہتا ہے کہ نواز شریف بہت ہی نیک آدمی تھا دن میں 5 وقت نماز پڑھتا، قرآن مجید پڑھتا اور اللہ پاک سے یہی دعا مانگتا کہ اے اللہ تو میرے بے گناہی ثابت کر, اور تو اور انہوں نے مجھے کبھی ڈانٹا نہیں بلکہ جب کبھی انکا کھانا آتا تو مجھے کہتے بیٹا آؤ کھانا کھا لو تم بھی۔
یہی نہیں جب میں نیچے بیٹھنے لگتا تو کہتے کہ نہیں نہیں ایسا مت کرو کیونکہ میں اپنے اللہ کو کیا جواب دوں گا کہ ایک غریب کو تم دنیا میں نیچے بٹھاتے تھے اور خود کرسی پر سکون سے بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے ۔
اس کے علاوہ یہ کہ میں ان کے ساتھ 24 گھنٹے رہتا تھا تو میں نے انہیں نیک اور نرم دل والا انسان پایا۔ ان کو اللہ پا ک سے دعا کرتے دیکھتا تو انہیں تسلی دیتے ہوئے کہتا کہ آپ کی دعا اللہ ایک نہ ایک دن ضرور قبول کرے گا میاں صاحب۔
نواز شریف جیل میں نماز پڑھ کر اللہ سے دعا مانگتا تھا کہ الله میری بے گناہی تم ثابت کرو : جیل میں نواز شریف کے مشقتی 2021 #FromArchives#NotTooLongAgopic.twitter.com/O8clnoE3SM
— Dr Humma Saif (@HummaSaif) August 7, 2023