تازہ ترینخبریںپاکستان سے

ہزارہ ایکسپریس حادثہ: ریلوے کے 6 ملازم معطل

کراچی ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزارت ریلوے نے سرہاڑی کے قریب ہزارہ ایکسپریس کے حادثہ کے بعد پاکستان ریلوے کے 6 ملازمین کو معطل کردیا ہے وفاقی وزارت ریلوے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ( پی اینڈ ڈی ) کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویزنل ایگزیکٹو انجنیئر سکھر حافظ بدرالعارفین ، ورکس مینیجر ڈیزل ورکشاپ کراچی عاطف اشفاق ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجنیئر نوابشاہ مشرف مجید ، پرماننٹ وے انسپیکٹر شہدادپور محمد عارف ، پاور کلیکٹر کوٹڑی بشیر احمد اور کی مین گینگ نمبر 9 کا نگل کو اس حادثہ میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر معطل کردیا گیا ہے اس حادثہ کی جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوگی تب تک وہ معطل رہیں گے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ حکم نامہ سیکریٹری / چیئرمین ریلوے کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button