
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پراحتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مجموعی طو پر 11 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، تھانہ نواں لاہور میں 4 نامزد اور 9 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں روڈ بلاک کرنے اور حکومت کے خلاف اشتعال دلانے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپٹ پریکٹس کا الزام ثابت ہوا ہے۔
انھوں نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں اثاثے جان بوجھ کر چھپائے گئے، توشہ خانہ تحائف سے متعلق غلط بیان دیا گیا جس سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی ثابت ہوگئی