
بہاولپور میں طالبہ سے نازیبا حرکات کے الزام میں تین یونیورسٹی طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
بہاولپور کے علاقے ٹبہ بدر شیر میں بند مکان میں یونیورسٹی کی طالبہ کو لانے والے یونیورسٹی کے اوباش طلبہ اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گئے
شہریوں نے خوب دُھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کیا تاہم تھانہ بغداد الجدید نے مبینہ طور پر رشوت لے کر طالبہ کا جنسی استحصال کرنے والے اوباش نوجوانوں کی درخواست پر اہل علاقہ پر ہی مقدمہ درج کردیا