تازہ ترینخبریںپاکستان سے

سستی بجلی کا مہنگا ترین منصوبہ بجلی کی پیداوار شروع نہ کرسکا

سستی بجلی کا مہنگا ترین منصوبے سے اب تک بجلی کی پیداراوار شروع نہ کرسکا، 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سے بجلی کی پیداوار بحال نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق ایک سال سے بند منصوبے سےگزشتہ ماہ جولائی میں بجلی کی پیداوار شروع ہونا تھی، نیلم جہلم منصوبے کی بندش سے 969 میگاواٹ سستی بجلی سسٹم سے آؤٹ ہے، نیلم جہلم کی بندش سے سستی بجلی کی سہولت بھی ایک سال سے دستیاب نہیں ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی ٹیل ریس ٹنل گزشتہ سال جولائی میں بند ہوئی تھی، ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ٹنل بیٹھنے سے سسٹم سے 969 میگاواٹ بجلی آوٹ ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ کے جولائی کے آخری ہفتے میں بحالی کا اعلان کیا گیا تھا، واپڈا نے ساڑھے 3کلو میٹر طویل ٹیل ریس ٹنل مضبوط کر کے بحالی کا دعویٰ کیا تھا۔

واپڈا کی جانب سے ایک سال سے سسٹم سے آؤٹ سستی بجلی کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا، نیلم جہلم منصوبہ 512 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے 2018 میں مکمل کیاگیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button