تازہ ترینخبریںسیاسیات

جنرل فیض حمید سمیت 5 افراد کا گینگ ، ڈی سی کا ریٹ 3 کروڑ کا تھا ، علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں حاضر سروس افسران شریک تھے جن کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے، پچھلے دور میں فیض حمید سمیت پانچ افراد کا گینگ بنا، ڈی سی کا ریٹ 3 کروڑ تھا

عبدالعلیم خان نے کہا کہ 2018 کا الیکشن جیتنے کے بعد مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ ہوگا، قومی اسمبلی کا الیکشن ہار کر میں پنجاب میں رہ گیا، مجھے نیب کے نوٹس آنے شروع ہوگئے، وزیراعلیٰ کے تقرر کا معاملہ آیا تو نیب کے نوٹس آنے لگے، 2007 سے 2018 تک میرے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، نیب نے مجھے 11 سال کیوں نہیں بلایا، الیکشن جیتنے کے بعد نیب کو کیسز کیوں یاد آگئے، ع سے نام کا مسئلہ تھا تو میرے نام میں 2 بار ع آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماڈل بنایا گیا، 5 افراد کا گینگ بنا، اس گینگ میں فیض حمید، فرح خان، عثمان بزدار، اعظم خان، بشریٰ بی بی اور ایک معروف بلڈر شامل تھے، ایک سابق لیفٹیننٹ جنرل کو آرمی چیف بنانے کا منصوبہ تھا، منصوبہ تھا کہ انہیں چیف بنائیں گے، وہ ان کو وزیراعظم بنائیں گے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ عثمان بزدار گرفتار کیوں نہیں ہوئے، عثمان بزدار گرفتار ہوجائیں تو ایک ایک پائی کا حساب مل جائے گا، سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تحائف کا بتایا، انہوں نے آئی ایس آئی چیف کوعہدے سے ہٹا دیا، کوئی الزام غلط تھا تو انہیں انکوائری کرانی چاہیئے تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button