تازہ ترینخبریںسیاسیات

فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ، پی ٹی آئی ایکٹویسٹ گرفتار ، حریم شاہ سمیت دیگر مداح سامنے آگئے

عبد الرحمٰن ارشد:

تحریک انصاف سے منسلک حسنین رفیق نامی ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو وفاقی تفتیشی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مقدمہ درج کر کے حراست میں لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے نیا پاکستان نامی ٹوئٹر ہینڈل اور فیس بک پیج سے نو مئی کے بعد فوج کے اہلکاروں کو بغاوت پر اُکسانے والا مواد اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

‏ایف آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم قانون پیکا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

حسنین رفیق کو جمعرات کی دوپہر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔

تحریک انصاف کے ٹوئٹر ہینڈلز اور فیس بک پیجز کے علاوہ پی ٹی آئی سے منسلک وکلا اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حسنین رفیق کی گرفتاری کے خلاف آواز اُٹھا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا کی جانی مانی شخصیت حریم شاہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر حسنین کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ

"سیاستدان، صحافی، کارکنان سب کو گرفتار کرکے حراساں کیا گیا ڈرایا دھمکایا۔ یہ سب کرکے آپ عمران خان صاحب کو کرش نہیں مزید مقبول بنا رہے ہیں”

ایک اور صارف عباس بیگ نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوۓ کہا کہ

” نوے ‎‎ کی دہائی والی انڈین فلمیں دیکھ کر سب کچھ یہاں آزما رہے ہیں وہی پکڑ دھکڑ وہی مار کٹائی وہی ڈرانا دھمکانا وہی عورتوں بچوں کو اغواء کر کے بلیک میل کرنا”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button