تازہ ترینجرم کہانیخبریں

چائے دینے میں تاخیر پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں محض چائے دینے میں تاخیر ہونے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتارنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہ کی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع گوالیار کے گاؤں تھاٹی پور کے رہائشی موہت راجک کا بیوی سادھنا سے مندر جانے پر جھگڑا ہوا تھا تاہم اہل خانہ نے معاملہ حل کروا دیا تھا۔

اگلی صبح موہت راجک چائے دینے میں تاخیر پر طیش میں آگیا اور اس نے کمرے میں سادھنا کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

جب مقتولہ کے اہل خانہ کو اس بارے میں علم ہوا تو وہ فوراً بیٹی کے سسرال پہنچے اور پولیس کو بھی طلب کر لیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا۔ سادھنا کے گلے پر انگلیوں کے واضح نشان تھے۔

پولیس نے جب موہت راجک سے معاملے پر تفتیش کی تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ سادھنا ہر صبح ناشتے کے وقت جان بوجھ کر چائے دینے میں تاخیر کرتی تھی

جواب دیں

Back to top button