تازہ ترینخبریںپاکستان سے

سانحہ نومئی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے٬چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس رئوف

لاہور  (اظہار اختر ،تصاویر محمد عرفان ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے چیئر مین دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رئوف کے ہمراہ جناح ہاوس لاہورکا دورہ کیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری جبکہ یونیورسٹی آف لاہور سے چیئرمین اویس رئوف نے وفدکی قیادت کی ۔ اسکے علاوہ تاجروں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ چیئر مین دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رئوف کا کہنا تھا کہ 9مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سیاسی جماعتوں سمیت کسی بھی فرد یا گروہ کو فوجی تنصیبات یا ملکی املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے کیونکہ اس ایسا کرنے میں نقصان اپنے ہی ملک کا ہے ۔ خاص طور پر شہدا کی یادگاروں پر توڑ پھوڑ ہمیں زیب نہیں دیتی ۔ جن شہدا نے اپنے ملک اور ہماری حفاظت کے لیے جانیں قربان کیں ہم انکی یادگاروں کو ہی نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں ۔ایسے حالات میں دشمن ہماری کمزوریوںکا فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ وفد میںشامل سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری تاجر برادری پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جناح ہاؤس آئی ہے ۔9 مئی کے تمام واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔9 مئی کو توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو دہشت گردوں جیسی سزائیں ملنی چاہئیں کیونکہ اداروں کو کمزور کرنے کی سازش اور تخریب کاری حب الوطنی اور بغاوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے شہدا ئ کی یادگاروں کو توڑا اور ملک کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تاجر برادری پاک فوج اور پاکستان کے ساتھ ہے اور ایسے سانحات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button