آل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں سو فیصد تک اضافے کا مطالبہ کردیا اور مطالبات نہ مانے جانے پر تیل کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز نے پھر حکومت کو بلیک میلنگ کرنا شروع کردیا اور اپنے مطالبات حکومت کو پیش کردئیے۔
آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ لوکل کرایہ 100 فیصد لانگ کرایہ 50 فیصد تک بڑھایا جائے اور وائٹ آئل پائپ لائن میں آئل ٹینکرز ٹرانسپورٹ کو کوٹہ دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ تیل کی ترسیل کے لئے پرانی گاڑیوں کو بحال کیا جائے اور استعمال نہ ہونے والی پرانی گاڑیوں کو حکومت معاوضہ دے اور ساتھ ہی ایرانی تیل کا کاروبار بند کیا جائے۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے دھمکی دی کہ ایک ہفتے میں مطالبات نہ مانے گئے تو کاروبار بند کردیں گے۔