تازہ ترینخبریںپاکستان

شہبازشریف آرٹسٹوں اور صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کریں گے ، مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف آرٹسٹوں اور صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کریں گے، جب کہ میڈیا ہاؤسز میں کم ازکم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ کے مطابق ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیمرا بل قومی اسمبلی سے پاس ہوگیا ہے، بل کی حمایت کرنے پر تمام میڈیا ورکرز کا شکریہ اداکرتی ہوں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پیمرا بل کے تحت میڈیا ہاؤسز میں کم ازکم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ کے مطابق ہوگی، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پر میڈیا کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہو گی، بل میں پبلک سروس کے دائرہ کو وسیع کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ طلال چوری اور دانیال عزیز کو نااہلی ختم ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، دونوں مشکل وقت میں قیادت کے ساتھ کھڑے رہے، اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ نوازشریف کو سازش کے تحت ہٹایا گیا، اور 2018 میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مسلط کرکے ترقی کے سفر کو روکا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے کارکن ارکان اسمبلی کے ساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف نے اتحادیوں کے ساتھ ملکر ملک کو بحران سےنکالا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ایس آر بی سی کی 108کمروں پر مشتمل عمارت شروع کی گئی ہے، ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن شروع ہوچکی ہیں، شہبازشریف آرٹسٹوں اور صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کریں گے، ریڈیو پاکستان کی تنخواہوں اور پنشنر کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button