تازہ ترینخبریںپاکستان

چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کیا جائے گا

پاکستان نے چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کو ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کرنے کا فیصلہ کرلیا، صدرمملکت انھیں ہلال پاکستان سے نوازیں گے۔

صدر مملکت عارف علوی چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سےنوازیں گے، پاکستان نے چینی نائب وزیراعظم کو اہم اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایوارڈ کی خصوصی تقریب آج ایوان صدر میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سےغیر ملکی شخصیات کو نوازا جاسکتا ہے، ایوارڈ پاکستانی مفاد میں قابل قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم آج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے، وہ آج 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس پہنچیں گے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ارکانِ کابینہ کے ہمراہ ان کا استقبال کریں گے۔

چینی نائب وزیر اعظم اور شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات ہوگی، چینی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان وفود کی سطح پرملاقاتیں بھی ہوں گی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں سےمتعلقہ ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

واضح رہے کہ چینی نائب وزیراعظم کو پاکستان کےاعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا، چینی نائب وزیر اعظم آج سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے تحت تقریب میں شریک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button