تازہ ترینخبریںسپورٹس

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مائیکل کیسپرووچ کی ڈارون میں پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم سے ملاقات

پاکستان شاہینز چھ ٹیموں کی ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لینے کے لیے آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں موجود ہے۔

مائیکل کیسپرووچ نے ملاقات میں کھلاڑیوں کو آسٹریلیا آنے پر خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں کھیلنے کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔

پاکستان شاہینز کو کل ناردرن ٹیریٹری اسٹرائیک کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 59 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان شاہینز آج اپنا دوسرا میچ ACT Comets کے خلاف ایکس سی ایرینا میں کھیلے گی۔

ٹی ٹونٹی میچ پاکستانی وقت کے دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button