پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں غیر قانونی حکومتوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں غیر قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو جامع حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے جب کہ کور کمیٹی نے زبردستی ٹرائل تیز کر کے چیئرمین کو سزا دلوانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی۔
اجلاس کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق حکومتی قانون سازی کا جائزہ لینے کے لیے شاہ محمود کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی جس میں سینیٹرعلی ظفر، سینیٹر شبلی فراز، ڈاکٹر بابر اعوان اور قاضی محمد انور شامل ہوں گے۔
اجلاس میں 14 اگست کو یوم آزادی جماعتی سطح پر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سمندر پار پاکستانیوں سے روابط کے لیے اوور سیز لائزون کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی جس میں عمر ایوب خان اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کی تنظیموں کو مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاریوں کی بھی ہدایت کی گئی اور 90 نشستوں پر امیدواروں کے تعین کیلیے مرتب کردہ حتمی سفارشات پر بریفنگ دی گئی۔ امیدواروں کے تعین کا عمل چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے مکمل کیا جائے گا۔
اجلاس میں بجلی، گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا جب کہ شرکا نے حکومتی وزرا کے خواتین کیخلاف توہین آمیز جملوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے چادر و چار دیواری کی حرمت کی پامالی اور انتقامی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا